ہدایتکار سرمد کھوسٹ کا سٹیج ڈرامہ ’’جھا نجھردی پانواں چھنکار‘‘20سے 22اپریل تک الحمراء ہال میں پیش کیا جائیگا

جمعرات اپریل 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) ہدایتکار سرمد کھوسٹ ’’جھا نجھردی پانواں چھنکار‘‘تھیٹر ڈرامہ پیش کر ینگے تین روزہ تھیٹر ڈرامہ 20سے 22الحمراء ہال میں پیش کیا جائے گا‘ڈرامے کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ،سمعیہ ممتاز،زین افضل ،ایمان شاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔جبکہ ڈرامے کے ہدایتکار سرمد کھوسٹ اور کنول کھوسٹ ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاوہ یہ تھیٹر ڈرامہ 27سے 29اپریل تک کراچی اور 5سے 6تک اسلام آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے لاہور پریس کلب میں ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میڈیا کو بتایا کہ یہ ڈرامہ ایک با مقصد کہانی اور کامیڈی پر مبنی ہے۔یہ کہانی ایک لڑکے کے گرد کھومتی ہے لڑکا اپنے شوق کی کاطر اپنی ماں سے دور رہنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :