مدارس سے اسلام کانورپھیل رہاہے،مولاناادریس

جمعرات 19 اپریل 2018 14:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) شیخ الحدیث مولاناادریس،مفتی ندیم احمد،مولاناامجداقبال نے کہا ہے کہ مدارس سے اسلام کانورپھیل رہاہے اورطلباء قرآن وسنت کی تعلیمات کولیکرمعاشرے کواسلامی معاشرہ بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیزکریں،علماء کرام اورطلباء دین اسلام کی سربلندی کیلئے آپس میں تعلق کومضبوط بنائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے چارسدہ روڈ پرواقع ہریانہ خراسان کیمپ میں مدرسہ فاطمہ الزاہرمیں طلباء وطالبات کی دستاربندی اورچادرپوشی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔