پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ بک ڈے کی مناسبت سے سیمینار( کل) ہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:40

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی لائبریری کے اشتراک سے ورلڈ بک ڈے کے موقع پر ’شخصیت کے نکھار میں مطالعہ کا کردار‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار (کل) جمعہ کی صبح 9:30بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکربطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ چیئرپرسن پنجاب کمیشن آن ویمن ڈاکٹر فوزیہ وقار ، عباس تابش، رحمان فارس ودیگرمہمان مقرر ہوں گے۔