شام سے متعلق افریقی یونین کے موقف کا خیرمقدم کر تے ہیں؛ایران

جمعرات 19 اپریل 2018 22:06

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ایران نے شام کی حالیہ صورتحال سے متعلق افریقی یونین کے رکن ممالک کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افریقی یونین نے عالمی حالات کو ادارک کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم افریقی یونین کے اعلامیہ کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شام سے متعلق افریقی یونین کی جانب سے آزاد اور خودمختار موقف یقیناً اس یونین کے رکن ممالک کی عالمی تبدیلیوں کے حوالے سے آزاد سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔بہرام قاسمی نے کہا کہ افریقی یونین کے بیان سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ عالمی عمائدین اور رہنما وں کی نظر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہایت قابل مذمت ہے جبکہ شام کے بحران کا حل سیاسی ہے۔

متعلقہ عنوان :