مسلم لیگ ن میں ایک اور باغی سامنے آ گیا

ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنے اراکین اسمبلی کو عزت دیں ، لیگی رکن اسمبلی قیادت پر پھٹ پڑے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اپریل 2018 20:02

مسلم لیگ ن میں ایک اور باغی سامنے آ گیا
احمد پور شرقیہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19اپریل 2018ء ) :مسلم لیگ ن میں ایک اور باغی سامنے آ گیا ۔ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنے اراکین اسمبلی کو عزت دیں ، لیگی رکن اسمبلی علی حسن گیلانی قیادت پر پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں ایک اور باغی سامنے آ گیا ۔

(جاری ہے)

احمد پور شرقیہ سے منتخب ہونے والے لیگی رکن اسمبلی علی حسن گیلانی مرکزی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے ۔

انکا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنے اراکین اسمبلی کو عزت دیں۔انکا کہنا تھا کہ اوچ شریف سے احمد پور شرقیہ تک دو رویہ سڑک کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی دھوکہ نکلا۔انکا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے درخت کاٹے گئے مگر تاخیر کی وجہ سے سڑک کی لاگت بڑھ گئی۔وزیر اعظم نے سڑک کا افتتاح بھی کیا مگر سڑک تاحال نا مکمل ہے۔