پاکستان موبائل کانگریس 2018ء کا افتتاح (کل) ہو گا

جمعرات 19 اپریل 2018 22:59

پاکستان موبائل کانگریس 2018ء کا افتتاح (کل) ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان موبائل کانگریس 2018ء کا افتتاح (کل) جمعہ کو مقامی ہوٹل میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل کانگریس میں دنیا بھر سے ٹیلی کام ماہرین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کانگریس کا اہتمام ہواوے ٹیلی کام کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ہوں گی۔