میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد ایک اور اداکارہ میدان میں آگئی، کئی مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اپریل 2018 22:23

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد ایک اور اداکارہ میدان میں آگئی، ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد ایک اور اداکارہ نے کئی مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف کر ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ معروف گلوکار علی ظفر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ علی ظفر نے میشا شفیع کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ردعمل دیا ہے۔ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ۔ تاہم وہ امید کرتی ہیں اصل حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔ عائشہ عمر کا مزید کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جانا معمول کی بات ہے۔ انہیں بھی ان کے کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :