سینیگال میں انتخابی ضوابط میں تبدیلی کے خلاف شدید ہنگامے

جمعہ 20 اپریل 2018 10:00

ڈاکار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) افریقی ملک سینگال کے دارالحکومت ڈاکار میں مجوزہ انتخابی ترامیم کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ضوابط میں تبدیلی کے خلاف ڈاکار کے مرکزی علاقے میں سینکڑوں افراد نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کے علاوہ ٹائر بھی جلائے۔ نئے ضابطوں میں سے ایک کے مطابق صدر کے الیکشن میں امیدوار بننے کے لیے تقریباً 60 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے دستخط حاصل کرنا تجویز کیا گیا ہے۔ یہ تجویز موجودہ صدر ماکی سال کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ اٴْن کی مدت صدارت اگلے برس فروری میں ختم ہونے والی ہے۔ اگلے صدارتی الیکشن سن 2019 میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :