جنوبی افریقہ؛شدید احتجاجی مظاہرے،صدر نے دورہ برطانیہ مختصرکر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 16:18

کیپ ٹاون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) جنوبی افریقہ میں پرتشدد مظاہروں کیوجہ سے صدر سیرل رامافوسا اپنا دورہ لندن مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق وہ کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ گئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے ایک شمال مغربی صوبے میں مظاہرین ملازمتوں، ہاؤسنگ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔ اس دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔کئی گاڑیوں کو نذر آتش اور دوکانوں کو لوٹا گیا۔صدر راما فوسا نے سکیورٹی فورسز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :