عطائیت کیخلاف آپریشن کیلئے اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں چھا پہ مار ٹیمیں تشکیل

جمعہ 20 اپریل 2018 16:30

سرگودھا۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے عدالت کے حکم پر عطائیت کیخلاف آپریشن کیلئے اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں چھا پہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، ان ٹیموںکے دیگر اراکین میں ڈرگ انسپکٹر ‘ سیکورٹی ادارے اور پولیس شامل ہیں ، ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے چھاپہ مار ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عطائیوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اور ملوث افراد کیخلاف پرچے درج کروائیں ، انہوں نے عطائیوں کو چھتری فراہم کرنے والے کوالیفائیڈ ڈاکٹر وں کیخلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے ان کے کیسز پی ایم ڈی سی کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :