عمرکوٹ، مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

جمعہ 20 اپریل 2018 18:29

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) عمرکوٹ میں مسلح افراد نے محنت کشوں کے گھر پر فائرنگ کر دی ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے علاقے غلام نبی شاہ میں مسلح افراد نے چوہان برادری کے محنت کشوں کے گھر پر فائرنگ کر دی ہے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :