امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:50

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ اور امریکا میں قرضوں پر سود کی شرح میں میں اضافہ اور جزیرہ نما کوریا و شام کے حوالے سے سیاسی کشیدگی میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1336.96 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 10.50 ڈالر (0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 1338.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد گر کر 1333.66 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1339.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1344.10 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1346.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :