عطائی ڈاکٹروں کے ساتھ کمپرومائزنہیں کیاجائے گا،ڈاکٹر عبدالمجید

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:40

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ہدایت پر عطائیت کا خاتمہ یقینی بنایاجائے گا‘کسی عطائی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹوآفیسرمحکمہ ہیلتھ قصورڈاکٹر عبدالمجیدنے اپنے آفس میں’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عطائی ڈاکٹر عوام کو موت بانٹ رہے ہیں ان کاخاتمہ کرنا ہم پر فرض ہے‘عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا‘کوئی سیاسی دبائوقبول نہ کیا جائے گا‘عطائی ڈاکٹر معاشرہ میں زیرقاتل ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع بھرمیں عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کئے جارہے ہیں ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ محکمہ ہیلتھ کا عملہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی اورایمانداری سے سرانجام دینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ‘عطائی ڈاکٹروں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی کمپرومائزنہیں کیاجائے گا۔