تاندلیانوالہ ،گندم واپسی کا تنازعہ ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:23

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) گندم واپسی کا تنازعہ پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے چک نمبر 418 گ ب کا رہائشی محمد یوسف کی گندم کی گانٹھیں ملزمان وارث، شوکت وغیرہ نے چوری کی واپسی کے مطالبے پر وارث وغیرہ طیش میں آگئے یوسف اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنے کھیتوں میں مال مویشی چرا رہے تھے کہ ملزمان وارث، شوکت، خالد اور عارف کھیتوں میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں محمد یوسف لیاقت دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ان کے بھائی سعیداور محسن نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے پر دونوں بھائیوں کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں محمد یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی فیصل آباد میں زیر علاج ہے پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا.