ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی محمد بن اشرف کا تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک پر سست روی کا مظاہرہ

کرنے، عوام کی داد رسی میں تساہل سے کام لینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فرنٹ ڈیسک کی مانیٹرنگ کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ داخل کرانے کا حکم

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی محمد بن اشرف نے تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک پر سست روی کا مظاہرہ کرنے، عوام کی داد رسی میں تساہل سے کام لینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فرنٹ ڈیسک کو مزید فعال کرنے اور ڈویژنل سطح پر فرنٹ ڈیسک کی مانیٹرنگ کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ داخل کرانے کا حکم دیا ہے اور تھانوں کے محرروں کو سختی سے پابند کیاہے کہ وہ کسی بھی قسم کی درخواست لینے کے مجاز نہ ہیں یہ ہدایات انہون نے ہفتہ کے روز اپنے دفتر میںمختلف تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ(ایس ایس ای)،تھانوں کے محرروں، اور خدمت مرکزکے انچارج کے ساتھ اجلاس کے دوران جاری کیں جس میں فوکل پرسن خدمت مرکزسب انسپکٹر ثاقب علی ،انچارج خدمت مرکز15 سب انسپکٹرواجد خان اورسی پی اوآفس میں قائم خدمت مرکز برانچ کے انچارج سب انسپکٹر خالد کے علاوہ راولپنڈی ضلع کے تمام تھانوںکے فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ (ایس ایس ای)اور تھانوں کے محرروںنے شرکت کی ایس ایس پی آپریشنزنے فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹس اور محرروں کوہدایت کی کہ سائلین کی سہولت کے لئے فرنٹ ڈیسک کو مزید فعال کیا جائے فرنٹ ڈیسک کی مانیٹرنگ ڈویژنل سطح پر کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے تھانہ کے تمام ریکارڈ کی تکمیل بروقت کی جائے فرنٹ ڈیسک کے انچارج اور محرر کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کی ویری فیکیشن کو بروقت خدمت مرکز بھجوانے کے ذمہ دار ہیں انہوں نے تھانوں کے محرروں کو سختی سے پابند کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی درخواست لینے کے مجاز نہ ہیں جو بھی سائل تھانہ میں آئیں ان کو داد رسی کے لئے فرنٹ ڈیسک بھجوایا جائے انہوںنے خدمت مرکز کے انچارج کو کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے تمام کام بروقت سرانجام دینے کے پابند ہیں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے اجرا میں کسی قسم کی تاخیر اور کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی اگر محرر تھانہ ،فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملے اور خدمت مرکز میں کسی کے خلاف کسی بھی قسم کے لین دین کی شکایت ملی تواس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :