ملک میں 100 ملین بالغ افراد بینک اکائونٹس ہولڈرز نہیں ہیں

اتوار 22 اپریل 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ملک میں 100 ملین بالغ افراد بینک اکائونٹس ہولڈرز نہیں ہیں جبکہ 13 فیصد افراد مالیاتی اداروں میں اکائونٹ کھلوانے کے حوالے سے مذہبی خدشات رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں مذہبی اعتراضات کے باعث 19 فیصد آبادی بینک اکائونٹس نہیں رکھتی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کے خطے میں بینک اکائونٹس نہ رکھنے والوں کی شرح دیگر ممالک کے مقابلہ میں زائد ہے جبکہ عالمی سطح پر ایسے بالغ افراد کی تعداد 1.7 ارب ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں بینک اکائونٹ نہ رکھنے والوں کی تعداد سب سے زائد ہے جو 225 ملین سے زائد ہے۔