کاتالونیا کی علیحدگی پسند تحریک کا سپین کی اقتصادیات پر کوئی اثر نہیں ہوگا،آئی ایم ایف

اتوار 22 اپریل 2018 11:50

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ کاتالونیا کی علیحدگی پسند تحریک کا سپین کی اقتصادی صورتحال پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے شعبہ یورپ کے سربراہ پال تھامسن نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ سپین کی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہے جس کے باعث کاتالونیا کی علیحدگی پسند تحریک سے اسے کوئی خطرہ لاحق نہیں۔انھوں نے کہا کہ کاتالونیا کا مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اس سے کچھ رکاوٹیں ضرور آسکتی ہیں تاہم کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :