ہنگو،اسلامیہ پبلک ہائی سکول زرگیری میں یوم والدین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اتوار 22 اپریل 2018 12:10

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) اسلامیہ پبلک ہائی سکول زرگیری میں یوم والدین کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی مولانا میاں حسین جلالی تھے جبکہ ایم ڈی میاں حافظ سلطان اور میاں تجمل حسین سمیت علماء کرام ،ماہرین تعلیم، علاقہ مشران ، طلباء اور والدین بھی تقریب میںموجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا میاں حسین جلالی، ایم ڈی حافظ سلطان و دیگر نے کہا کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے ، تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں جبکہ کامیاب اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل نو کیلئے بچوں کو بہترین تعلیم سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔

مقررین نے کہا کہ مرحوم شیخ الحدیث مولانا میاں جلال الدین کی جدوجہد سے زرگیری میں دینی اور دنیاوی دونوں درسگاہوں کے قیام سے علاقے میں جہالت کا خاتمہ ممکن ہوا جبکہ معاشرے میں دونوں درسگاہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جنم دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو تعلیم کے حصو ل کے لئے سکولوں میں داخلہ کروائیں تا کہ مستقبل میں ہمارے بچے اپنی بہترین تربیت اور تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ آخرمیں مہمان خصوصی ، حافظ سلطان و دیگر ماہرین تعلیم نے بہترین کارکردگی پر طلباء میںانعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :