جاپان، دنیا کی معمر ترین شخصیت کا 117سال کی عمر میں انتقال

اتوار 22 اپریل 2018 13:30

ٹوکیو۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دی جانے والی 117 سالہ خاتون کی موت کی تصدیق کر دی گئی ۔ نابی تاجیما جاپان کی شہری تھیں۔

(جاری ہے)

مقامی طبی ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ تاجیما کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی۔ وہ 4 اگست 1900ء میں پیدا ہونے والی نابی تاجیما کو گزشتہ برس ستمبر میں دنیا کے معمر ترین فرد کا اعزاز حاصل ہوا تھا جب اس سے قبل اس ٹائٹل کی حامل امریکی خاتون وائلٹ براؤن انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :