باکسر عامر خان نے فل لوگریکو سے اپنی بیوی پر طنزیہ جملے کسنے کا بدلہ لے لیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

لیورپول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) باکسر عامر خان نے فل لوگریکو سے اپنی بیوی پر طنزیہ جملے کسنے کا بدلہ لے ہی لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھائی ماہ قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران گریکوعامر خان پر مسلسل طنز کے تیر برسا رہے تھے اورعامر خان برداشت کر رہے تھے تاہم جب بات ان کی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کی ذاتی زندگی تک پہنچی تو عامرخان آپے سے باہر ہو گئے ۔عامر خان نے غصے سے اٹھ کر گریکو کے چہرے پر پانی سے بھرا گلاس انڈیل دیا آس پاس بیٹھے لوگوں نے بیچ بچائو کرایا تاہم جھگڑا اتنا بڑھا کہ انتظامیہ کوتقریب روکنا پڑگئی۔چالیس سیکنڈز میں گریکو کو ڈھیرکر کے عامرخان نے اپنا بدلہ لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :