تماشائی نے گراونڈ سیکیورٹی کو چکمہ دے کر دھونی کے پاں چھو لیے

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

پونی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) آئی پی ایل میں میچ کے دوران ایک تماشائی نے سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی کے پاں چھولیے۔

(جاری ہے)

راجستھان رائلز سے میچ کے دوران ایک تماشائی نے سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے میدان میں گھس کر کپتان چنئی سپر کنگز مہندرا سنگھ دھونی کے پاں چھولیے، سریش رائنا کے آٹ ہونے کے بعد جب دھونی بیٹنگ کے لیے جانے لگے تب یہ واقعہ پیش آیا، وکٹ کیپر بیٹسمین نے نہ صرف انھیں اٹھایا بلکہ بات چیت بھی کی۔یہ پہلا موقع نہیں جب مہندرا سنگھ دھونی کے کسی مداح نے اس انداز میں پاں چھوئے ہوں، اس سے قبل گذشتہ دسمبر میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے اور گذشتہ برس جنوری میں وجے ہزارے ٹرافی کے دوران بھی ایسا ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :