یونان کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں، ترک صدر

پیر 23 اپریل 2018 11:10

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم یونان کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ استنبول میں نجی ٹیلی ویژن کو کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کے ہم یونان کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونان کے ساتھ اگرچہ چند ایک مسائل اور مشکلات موجود ہیں لیکن وہ ان مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونان کے بحیرہ ایجین میں موجود چٹان نما جزیروں سے دور رہنے اور اشتعال انگیزی سے باز رہنے کی ضرورت ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ متعدد یونانیوں کی جانب سے ان چٹان نما جزیروں پر یونان کے پرچم لہرانے کی کوشش کی جسے ترک کمانڈوز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان پرچموں کو اتار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کاروائیوں کا فوری طور پر جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم یونان کو اپنے ہمسایہ ملک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اگرچہ کئی ایک مشکلات اور مسائل موجود ہیں لیکن ہم ان تمام مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :