پاکستان تحریک انصاف کا لاہور جلسہ، انتظامیہ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

جلسے کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، لاہور بند کرنے کی کال بھی دے سکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما کی دھمکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اپریل 2018 13:01

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور جلسہ، انتظامیہ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی نے 29 اپریل کو مینار پاکستان میں سب سے بڑے جلسے کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے۔ تاہم اب پی ٹی آئی اور انتظامیہ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ جلسے کی تیاریوں میں رکاوٹ حائل کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے لاہور بند کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا کہ ہمیں نہ مینار پاکستان میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے نہ سامان لانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے ہم سے تشہیر کے لیے پیسے بھی نہیں لے رہی۔ انتظامیہ نے اگر ایسے ہی جلسے کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالی تو لاہور بند کرنے کی کال بھی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں اجازت نہ ملی تو نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہو گی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین نے اعلان کر رکھا ہے کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان میں ایک پارٹی جلسہ منعقد کیا جائے گا جو اب تک کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔