شمالی کوریا میں بس حادثہ،

32 چینی سیاحوں سمیت 36 افراد ہلاک

پیر 23 اپریل 2018 16:34

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) شمالی کوریا میں بس حادثے میں 32 چینی سیاحوں سمیت 36 افراد ہلاک ہو گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو رات گئے شمالی کوریا کے جنوبی صوبے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جس میں 32 چینی سیاح اور 4 شمالی کوریائی باشندے ہلاک ہو گئے۔ بیان کے مطابق دو چینی سیاح شدید زخمی ہیں۔ تاہم اس بیان میں حادثے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ ہر سال چینی شہری ہی سب سے بڑی تعداد میں سیاحت کی غرض سے شمالی کوریا کا سفر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :