ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

ڈولفن اہلکارو افسران ناصرف جرائم کی بیخ کنی بلکہ جذبہ انسانی خدمت سے بھی سرشار ہیں : ندیم کھوکھر

پیر 23 اپریل 2018 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ، کیمپ کے دوران ڈولفن کے جوانوں وافسران نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیئے۔

(جاری ہے)

ایس پی مجاہدو ڈولفن ندیم کھوکھرنے کہا کہ اس بلڈ کیمپ کے قیام کا مقصد بڑا نیک اور واضح ہے جس کے دوران تھلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کا اہتمام کیا گیا ہے کیمپ کے دوران ایسے موذی مرض میں مبتلا ان پھول جیسے بچوں جو کہ قوم کے معمار ہیں کے لیے امید کی ایک کرن پیدا ہو گی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پولیس اہلکاران جذبہ انسانی خدمت کے تحت اس کارِ خیر کے لیے لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میںان معصوم بچوں کے لیے خون کے عطیات دیں تاکہ ایسے موذی امراض میں مبتلا بچے بھی ایک نارمل زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ صحتمندانہ سر گرمیوں میں حصہ لے سکیں بلڈ کیمپ اُمِ نصرت فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام لگایا گیا ۔

ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن شہزاد رفیق اعوان نے کیمپ کی نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :