ملاکنڈمیں دریا کے میٹریل کی کھدائی پرعرصہ دو ماہ کے لئے پابندی

پیر 23 اپریل 2018 20:50

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے ضلع ملاکنڈ کی حدود میں سڑکوں ،پُلوں ،حفاظتی دیواروں ،عمارات اورآبپاشی چینلز کے قریب دریا کے میٹریل کی کھدائی پرعرصہ دو ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ اس امر کااعلان ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میںکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :