میونسپل کمشنر گل محمد کھوکھر کی زیر صدرات افسران کا تعارفی اجلاس

پیر 23 اپریل 2018 20:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) میونسپل کمشنر گل محمد کھوکھر کی زیر صدرات افسران کا تعارفی اجلاس میونسپل کمشنر آفس میں منعقد ہوا افسران نے اپنے تعاوف کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے محکموں کی کارکر دگی رپورٹ پیش کی، میونسپل کمشنر گل محمد کھو کھر نے افسران پر زور دیا کہ وہ محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ،انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں کو ئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر لینڈ قمرشیخ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز محمد رفیق راجپوت، ایکسئن محمد علی ملک،اکاوئنٹ آفیسر محمد عثمان خالد،لیگل ایڈوائزر مکرم خان،ڈائریکٹر لینڈ آفاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹر محمد یوسف خان،ٹیکس آفیسر جاوید کلہوڑھ،ایڈمن آفیسر عرفان شیخ،سوشل ویلفیئر آفیسر ظفر خان،فائر آفیسر شہاب اکرام،انفارمیشن آفیسر محمد نعیم خان،ڈائریکٹر پارکس محسن شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر کیٹل کالونی محمد عارف جہیجو، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ہما جمشید،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عاصم عباس،ٹیکس انچارج عبدالواہاب راجپوت ،پی ایس میونسپل کمشنرغلام محی الدین و دیگر بھی شریک تھی-