افسران محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، فرائض کی ادائیگی میں کو ئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، میونسپل کمشنر حیدرآباد

پیر 23 اپریل 2018 22:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء)میونسپل کمشنر گل محمد کھوکھر نے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، فرائض کی ادائیگی میں کو ئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر گل محمد کھوکھر کی زیر صدرات افسران کا تعارفی اجلاس میونسپل کمشنر آفس میں منعقد ہواجس میں افسران نے اپنے تعارف کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے محکموں کی کارکر دگی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر لینڈ قمرشیخ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز محمد رفیق راجپوت،ایس ای این محمد علی ملک،اکائونٹنٹ آفیسر محمد عثمان خالد،لیگل ایڈوائزر مکرم خان،ڈائریکٹر لینڈ آفاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹر محمد یوسف خان،ٹیکس آفیسر جاوید کلہوڑو،ایڈمن آفیسر عرفان شیخ،سوشل ویلفیئر آفیسر ظفر خان،فائر آفیسر شہاب اکرام،انفارمیشن آفیسر محمد نعیم خان،ڈائریکٹر پارکس محسن شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر کیٹل کالونی محمد عارف جہیجو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہما جمشید،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عاصم عباس،ٹیکس انچارج عبدالواہاب راجپوت ،پی ایس میونسپل کمشنرغلام محی الدین اور دیگر بھی شریک ہوئے۔