گھوٹکی پولیس کی کاروائیاں، منشیات فروش سمیت پانچ ملزمان گرفتار

پیر 23 اپریل 2018 23:24

سکھر۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ایس ایس پی گھوٹکی کامران نواز کی ہدایت پر گھوٹکی پولیس کی مجرموں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، گھوٹکی پولیس کے ترجمان کیمطابق پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سنگین کیسز میں ملوث بغیر لائسنس اسلحہ، منشیات جیسے سنگین مقدمات میں ملوث منشیات فروش، بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے افراد سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گھوٹکی A سیکشن پولیس نے قادرپور لنک کے نزدیک گشت کے دوران ایک منشیات فروش عبدالرشید ولد نظام دین بھیو کو گرفتار کر کے شراب کی چار بوتلیں برآمد کر لیں، ڈہرکی سٹی میں سے گشت کے دوران ایک شخص اکبر علی بگٹی بغیر لائسنس اسلحہ پسٹل سمیت گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس گھوٹکی نے بہترین کاروائی کرنے پر پولیس کے لیے شاباشی کا پیغام دیا ہے اور کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :