آئی پی ایل، رائل چیلنجرز بنگلور اور چنائی سپر کنگز کے مابین میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 24 اپریل 2018 13:16

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کل بدھ کو واحد میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں بنگلور میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

چنائی سپر کنگز چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور دو میچ جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ لیگ میں (کل) جمعرات کو رائل چیلنجرز بنگلور اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔