سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اپریل 2018 12:53

سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد خطرناک ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) سعودی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جاری مہم کے تحت گزشتہ 6 ماہ میں گرفتار ہونے والے تارکین وطن کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں سے 7لاکھ 92ہزار 143افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ 80ہزار 70 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، 79ہزار 342 افراد نے دراندازی کی خلاف ورزی کی تھی اور 13ہزار 777 افراد ریاست میں غیر قانونی طور پر ریاست می داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار کیے گئے ہیں ۔

گرفتار ہونے والے افراد میں 58 فیصد یمنی اور 39 فیصد ایتھوپینز شامل تھے ۔ تمام گرفتار شدگان افراد کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کا آغاز26صفر 1439ھ کو کیا گیا تھا۔ یہ اعدادوشمار 5شعبان 1439ھ تک کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :