ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات (کل) شروع ہوں گے

منگل 24 اپریل 2018 20:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات (کل) بدھ سے شروع ہوں گے، ہزارہ بھر میں 228 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں، 220 سنٹروں کی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے زیراہتمام سالانہ انٹرمیڈ یٹ کے امتحانات (آج) بدھ سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات جہانزیب خان نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے شروع ہونے والے امتحانات میں 42 ہزار طلباء اور 30 ہزار 100 طالبات حصہ لیں گئیں جو 16 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جس کے بعد 19 مئی سے پریکٹیکل شروع ہوں گے جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گے جبکہ 220 سے زائد سنٹروںکی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گے جس کیلئے بورڈ آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے جس کی سربراہی چیئرمین بورڈ اور وہ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹروں کی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا مقصد طلباء و طالبات میں نقل کے رحجان کو ختم کرنا ہے اور اس رحجان کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :