پہلی واپڈا تربیلا فٹ بال چمپئن شپ 2018ء کوارٹر فائنل مرحلہ میں داخل ہو گئی

منگل 24 اپریل 2018 20:03

پہلی واپڈا تربیلا فٹ بال چمپئن شپ 2018ء کوارٹر فائنل مرحلہ میں داخل ہو ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پہلی واپڈا تربیلا فٹ بال چمپئن شپ 2018ء کوارٹر فائنل مرحلہ میں داخل ہو گئی۔ 8 ٹیموں نے کوارٹر فائنل مراحلہ کیلئے کوالیفائی کر لیا، کوارٹر فائنل میچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا صوبڑہ سٹی فٹ بال سٹیڈیم میں جاری پہلی واپڈا تربیلا فٹ بال چمپئن شپ کوارٹر فائنل مراحلہ میں داخل ہو گئی ہے، آٹھ ٹیموں نے کوارٹر فائنل مراحلہ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل میچ 25 اپریل کو یونائیٹڈ فٹ بال کلب مانیری اور ہمامہ فٹ بال کلب فتح جنگ، دوسرا سیمی فائنل 26 اپریل کو وسیم دادا فٹ بال کلب مانیری اور محمڈن فٹ بال کلب ایبٹ آباد کے مابین، تیسرا سیمی فائنل میچ27 اپریل کو بوم بوم فٹ بال کلب صوابی اور ارسلان فٹ بال کلب واہ کینٹ کے مابین جبکہ چوتھا کوارٹر فائنل میچ 28 اپریل کو شاہ فٹ بال کلب چارسدہ اور فٹ بال کلب گنگال اسلام آباد کے مابین کھیلا جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی کے 42 سے صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار صاحبزادہ قاسم شاہ جبکہ دوسرے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک طاہر اقبال ہوں گے۔