کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں 50پولیس افسران میں44لاکھ 35ہزار کے چیک تقسیم

عوام کو فوری انصاف کی فراہمی پولیس کا بنیادی فرض ہے ،افسران حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

منگل 24 اپریل 2018 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن کی طرف سے تمام انویسٹی گیشن ڈویژنل ایس پیز ،تفتیشی افسران کی اچھی کارکردگی پر ان کے ا عزاز میںانویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں انہوں نے کہا کہ محنتی، ایماندار اور اپنی جان کی پروا کئے بغیر ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزائیں دلوانے والے افسران ہمارا فخر ہیں اور ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گئی۔

اس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے 04انسپکٹر ،26 سب انسپکٹر اور20اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں 44لاکھ 35ہزار 500روپے کی رقم کل 50تفتیشی افسران میں تقسیم کی ۔ جس سے شعبہ انویسٹی گیشن میںعوام والناس کی درینہ خواہش تھانہ کلچر کی تبدیلی میں اہم پیش رفت ہوگی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے تفتیشی افسران سے خطاب کے دوران میرٹ اور 100فیصد انصاف یقینی بنانے ،عوام کے جان و مال کے تحفظ حسن سلوک اور دیگر محکمانہ ذمہ داریوں کو ایمانداری سے پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیااورانہیں کہا کہ وہ آج عہد کریں کہ وہ عوام الناس کو فوری اوریقینی انصاف مہیا کریں گے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار وں کی حوصلہ افزائی کے لئے آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :