روس نے مزید پانچ ترک کمپنیوںکو ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دیدی

بدھ 25 اپریل 2018 10:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) روس کے ٹماٹروں کی پیداوار کا جائزہ لینے والے ادارے نے ترکی کی مزید پانچ فرموں کو ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

روسی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے ٹماٹروں کی پیداوار کا جائزہ لینے والے اداریکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ترکی کی پانچ فرموں کو روس ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل روس نے 29 مارچ تک ترکی کی 29 فرموں کو روس ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :