ہالی وڈ اداکار ڈیوین جانسن بیٹی کے باپ بن گئے

ننھی ٹایانا کی پیدائش کے بعد اداکار ڈیوین 3 بیٹیوں کے باپ بن چکے ہیں

بدھ 25 اپریل 2018 11:46

ہالی وڈ اداکار ڈیوین جانسن بیٹی کے باپ بن گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) دی راک سے معروف ہالی وڈ اداکار ڈیوین جانسن بیٹی کے باپ بن گئے، ڈاکٹر نے جب ڈیوین کو یہ خوشخبری سنائی تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا-ان پر مسرت لمحات میں دوسروں کو شریک کرنے کیلئے ڈیوین جانسن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ نومولود بیٹی ٹایانا کو گود میں لئے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ننھی ٹایانا کی پیدائش کے بعد اداکار ڈیوین 3 بیٹیوں کے باپ بن چکے ہیں، ٹایانا اداکار ڈیوین اور لارن ہاشیئن کی دوسری بیٹی ہے اس سے بڑی 2سالہ جیسمین لیا ہے جبکہ سب سے بڑی 16 سالہ بیٹی سائمن الیگزینڈرا انکی سابقہ اہلیہ ڈینی گارشیا سے ہے، ڈیوین صرف بیٹیوں کے باپ بن کر ہی بہت خوش ہیں۔اس حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوین جانسن کی دو سالہ بیٹی جیسمین کو جب پتہ چلا کہ ایک اور بہن ان کے خاندان میں شامل ہوئی ہے تو جیسمین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے چھوٹی بہن کی قطعا ضرورت نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ریسلنگ رنگ کے’’دی راک‘‘ ناراض ناراض سی دو سالہ جیسمین کو منانے میں کس طرح کامیاب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :