جرمن حکام کا ادارہ برائے مہاجرین کے خلاف الزامات کی تحقیقات کا اعلان

بدھ 25 اپریل 2018 14:33

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) جرمن دفتر شماریات نے ملکی ادارہ برائے ہجرت و پناہ گزین بی اے ایم ایف کے خلاف جانچ پڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ملازمین کی بجائیادارے اور اس کے طریقہ کار کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ حال ہی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ’بی اے ایم ایف‘ کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواستوں کو غیر قانونی طریقے سے تسلیم کیا گیا تھا۔ اس طرح تقریباً ایسے 12 سو افراد کو فائدہ پہنچا، جو جرمنی میں سیاسی پناہ کے حصول کی شرائط پر پورا نہیں اترتے تھے۔

متعلقہ عنوان :