بارسلونا اوپن ٹینس، فلورین لوپز، باٹسٹا ایگٹ، منارینو، گارشیا لوپز اور گوفن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 25 اپریل 2018 15:40

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) فلورین لوپز، باٹسٹا ایگٹ، منارینو، گارشیا لوپز اور ڈیوڈ گوفن پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بارسلونا اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں اسپینش کھلاڑی فلورین لوپز نے حریف سربین کھلاڑی لاجووچ کو 6-4، 2-6 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، اسپین کے ہی باٹسٹا ایگٹ بھی دوسرا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے کروشین کھلاڑی ایوو کارلووک کو 6-7، 6-2 اور 6-4 سے ہرایا، فرانس کے منارینو نے پبلوکیوواس کو ٹائی بریک پر شکست فاش سے دوچار کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، سپین کے گارشیا لوپز نے جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، ڈیوڈ گوفن بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے سپین کے مارسیل گرانولرز کو شکست دی۔

متعلقہ عنوان :