جرمنی کاشام کے لئے ایک ارب یورو کی اضافی امداد کا اعلان

رقم شام میں امداد کے منتظر افراد اور پڑوسی ممالک میں پناہ لینے والے شامی شہریوں پر خرچ کی جائے گی

بدھ 25 اپریل 2018 18:39

دمشق/برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) جرمنی نے شامی شہریوں کے لئے ایک ارب یورو کی اضافی امداد کا اعلان کر دیا، رقم شام میں امداد کے منتظر افراد اور جنگ کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں پناہ لینے والے شامی شہریوں پر خرچ کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقجرمنی نے شامی شہریوں کے لیے ایک ارب یورو کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

برلن حکام کے مطابق یہ رقم شام میں امداد کے منتظر افراد اور جنگ کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں پناہ لینے والے شامی شہریوں پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جرمن بجٹ کے اعلان کے بعد مزید تین سو ملین یورو سال کی دوسری ششماہی میں مہیا کیے جائیں گے۔ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے زیر انتظام شام کے موضوع پر امدادی اجلاس کا آج بدھ کو دوسرا اور آخری دن ہے۔ برسلز میں جاری اس اجلاس میں اسّی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔