مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین کی طرح پنجاب بھر کے ٹیکنیکل ڈرافٹ مین بھی اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئے

بدھ 25 اپریل 2018 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین کی طرح پنجاب بھر کے ٹیکنیکل ڈرافٹ مین بھی اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں اور سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بند کر دی ٹیکنیکل ڈرافٹ مین کا مطالبہ تھا کہ ان کی پوسٹوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے اس موقع پر انہوں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی اور اعلان کیا کہ ان کے مطالبے کی منظوری تک ان کااحتجاج جاری رہے گا مظاہرے کی وجہ سے سول سیکرٹریٹ کی بیرونی و گرد و نواح کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام ہوگئی بعدازاں ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :