گگو منڈی:گرلز پرائمری سکول کے چاروں اطراف گندے پانی کے جوہڑ بن گئے

طالبات کو سکول جانے میں مشکلات ۔یونین کونسل ،ضلع کونسل وہاڑی اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی ۔گندے پانی میں ڈوب کر تین سالہ بچی بھی جاں بحق

بدھ 25 اپریل 2018 19:23

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) گرلز پرائمری سکول کے چاروں اطراف گندے پانی کے جوہڑ بن گئے ۔طالبات کو سکول جانے میں مشکلات ۔یونین کونسل ،ضلع کونسل وہاڑی اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی ۔گندے پانی میں ڈوب کر تین سالہ بچی بھی جاں بحق ہو چکی ہے ۔۔تفصیلات کے مطابق گرلز پرائمری سکول چک نمبر 193۔ای۔

(جاری ہے)

بی کے اطراف میں عرصہ دراز سے گندے پانے کے جوہڑ بنے ہوئے ہیں اور چاروں طرف سے سکول کو گندے اور بد بو دار پانی نے گھیرا ہوا ہے جس سے سارا دن بد بو اٹھتی اور مچھروں ،مکھیوں کی افزائش ہوتی ہے ۔

سکول جانے والی طالبات اور ٹیچرز بمشکل سکول تک پہنچنے میں کامیاب ہوتی ہیں ۔کچھ عرصہ قبل گائوں کے رہائشی محمد ارشد کی تین سالہ بیٹی سحر بھی اس جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی تھی ۔اہلیان دیہہ کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے سکول کے گرد گندا پانی کھڑا ہے جس کی نکاسی کے لیے بارہا چیئر مین ضلع کونسل ،یونین کونسل اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس اہم مسئلہ کی طرف دلائی گئی ہے مگر کسی نے بھی ہماری فریاد نہیں سنی ۔

متعلقہ عنوان :