سی ڈی سی نے ڈیوڈنڈ کی تفصیلات ای میل کے ذریعے فراہم کرنا شروع کردیں

بدھ 25 اپریل 2018 19:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سرمایہ کاروں کو مزید سہولت دینے کیلئے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے حصص یافتگان کو ڈیوڈنڈ رپورٹ(dividend counterfoil) ای میل کے ذریعے بھیجنی شروع کردی ہیں۔ لسٹڈ کمپنیز کی جانب سے اداکئے جانے والے ڈیوڈنڈ کی تفصیلات متعلقہ رجسٹرار کی جانب سے سی ڈی سی کے ای سروس پورٹل پراپ لوڈ ہوتے ہی حصص مارکیٹ کے سرمایہ کار اپنے ڈیوڈنڈ، زکوٰة اور ٹیکس کٹوتی رپورٹ بذریعہ ای میل حاصل کر سکیں گے۔

یہ ای میل بک انٹری سیکیوریٹیز کی صورت میں حصص یافتگان کو ان کے سی ڈی ایس اکائونٹ میں رجسٹرڈای میل پتے پر بھیجی جاتی ہیں اور فزیکل سیکیوریٹیرزکی صورت میں یہ ای میل شیئر رجسٹرارکے پاس رجسٹرڈ ای میل پتے پر بھجوائی جاتی ہیں۔ یہ رپورٹ اور شیئر ہولڈرز کے ڈیوڈنڈ کی ہسٹری اور مزیدمعلومات ڈیوڈنڈ رپازٹری https://eservices.cdcaccess.com.pk/public/index.xhtml پر بھی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی سی نے ای سروس رجسٹریشن مرحلے کو بھی مزید آسان بنادیا ہے، اس طرح اب صارفین آسانی سے ای پورٹل کو استعمال کرکے اپنے ڈیوڈنڈ کی تفصیلات جان سکتے ہیں۔ اس امر پر غور کرتے ہوئے کہ کچھ سرمایہ کار ابتدائی طور پرالیکٹرانک طریقے سے معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کر سکتے ہیں، سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سی ڈی سی کواحکامات دیئے ہیںکہ لسٹڈ سیکوریٹیزکے issuersکو ہدایت کریں کہ 10 اپریل 2018ء سے 30 جون 2019ء تک اعلان کردہ پہلے کیش ڈیویڈنڈ کی تفصیلات کی فزیکل رپورٹ بھی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :