پاکستان اسٹیٹ آئل نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی فیول کی تمام ضروریات کی فراہمی کے لیے معاہدہ کرلیا
بدھ 25 اپریل 2018 19:39
(جاری ہے)
ڈپٹی جنرل مینیجر انڈسٹریل کنزیومر پی ایس او ، محمد کاشف صدیقی اور سیکریٹری پورٹ قاسم اتھارٹی سراج الدین چانڈیو نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او جہانگیر علی شاہ، سینئر جنرل مینیجر پی ایس او شہریار عمر، جنرل مینیجرپی ایس او قاسم ظہیر ، ڈائریکٹر جنرل پورٹ قاسم اتھارٹی علیم شیخ، ڈائریکٹر اسٹور پورٹ قاسم اتھارٹی کرنل (ر) تنویر الدین فاروقی اور دونوں اداروں کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔اس اشتراک سے پاکستان کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کے حصول میں اہم پیش رفت حاصل ہوگی۔ پی ایس او بڑے کاروباری اداروں مثلاً پاکستان ریلوے ، پی آئی اے، ایس ای سی ایم سی ، او جی ڈی سی ایل اور اب پورٹ قاسم اتھارٹی کو فیول کی فراہمی کے طویل تجربے کی حامل ہے ۔ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کے فیول اور لبریکنٹس کی فراہمی پی ایس او کے لیے فخرکا باعث ہے۔ پی ایس او کی جانب سے درآمد کیا جانے والا ہائی اسپیڈ ڈیزل پاکستان میں گندھک کی کم ترین مقدار ولا سب سے معیاری ایچ ایس ڈی ہے جو زہریلی گیسوں کے کم اخراج کی بدولت ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ملک کاسب سے شاندار اور جدید ترین لبریکینٹ مینوفیکچرنگ ٹرمینل ( ایل ایم ٹی ) بھی پی ایس او کا حصہ ہے ،جو اے پی آئی معیار ات کے عین مطابق اور سند یافتہ معیاری لبریکنٹس تیار کرتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.