کوئٹہ میں برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں کل بجلی بندرہے گی،کیسکو

بدھ اپریل 19:57

کوئٹہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی((کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں 26اپریل کوکوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازاراورسریاب گرڈکے انڈسٹریل فیڈرزسے صبح7بجے سے صبح9بجے تک نیز اسی گرڈکے انٹرکنیکٹر، پی اے ایف سٹ، اولڈسمنگلی فیڈروں سے 11بجے تادوپہر2بجے بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح انڈسٹریل گرڈکے اولڈپشتون آباداورپشتون آبادایکسپریس فیڈروں سے صبح11بجے تا ایک بجے دن جبکہ سریاب گرڈکے ہزارہ ٹائون فیڈر12بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اولڈلیاقت بازارفیڈرایک بجے سے سہ پہر3بجے تک۔

سریاب گرڈکے جان محمداور مری آبادگرڈکے کانسی Iفیڈرزسہ پہر3بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندرہے گی۔ علاوہ ازیں 26اپریل کو منگچر، مل، چاغی اوردالبندین گرڈسٹیشنوںسے صبح11بجے تا سہ پہر3بجے نیز ہرنائی اورقلعہ عبداللہ گرڈسٹیشنوں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اسی روزصحبت پور گرڈسے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :