ٹیکس دفاتر ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے

جمعرات 26 اپریل 2018 11:00

ٹیکس دفاتر ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ٹیکس دفاتر ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے۔ فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کی طر ف سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق مالی سال 2017-18ء کی آخری سہ ماہی میں ٹیکس اہداف کے حصول اور ٹیکس گذاروں کو سہولت مہیا کرنے کیلئے چھٹی کے باوجود ٹیکس دفاتر میں تمام عملہ موجود رہے گا۔