سعودی عرب نے خواتین کے لیے ایک اور انقلابی فیصلہ سنا دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات اپریل 14:00

سعودی عرب نے خواتین کے لیے ایک اور انقلابی فیصلہ سنا دیا
دمام (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) سعودی عرب کا ایک اور انقلابی قدام، خواتین کو بڑی اجازت دے دی گئی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے خواتین کو ویٹ لفٹنگ کی اجازت دے دی ۔ سعودی عرب کے شہر دمام سمیت کئی شہروں کی خواتین نے جِم کا رخ کر لیا اور اب سعودی خواتین بھی مردوں کی طرح مسلز بنانے کے لیے پُرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی خواتین نے حکومت کے اس انقلابی فیصلے کے بارے میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویٹ لفٹنگ اور جِم کو سپورٹس کے ساتھ ساتھ فٹنس برقرار رکھنے کا ذریعہ قرار دے دیا اور انہوں نے مزید کہا کہ ویٹ لفٹنگ کی اجازت ملنے کے بعد اب سے سعودٰی خواتین بھی عالمی ایونٹس کا حصہ بن سکیں گیں۔

متعلقہ عنوان :