فلموں کی نمائش کیلئے بیرون ملک بھی مارکیٹ تلاش کرنا ہوگی‘فلمسٹار ثنا

جمعرات 26 اپریل 2018 16:16

فلموں کی نمائش کیلئے بیرون ملک بھی مارکیٹ تلاش کرنا ہوگی‘فلمسٹار ثنا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی نمائش کیلئے مقامی سینما کیساتھ بیرون ممالک بھی مارکیٹ تلاش کرنے پر فوکس کرنا چاہیے اور اسی سے ہمارے معیار میں بھی بہتری آئے گی ،فلم انڈسٹری میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو محدود وسائل کے باوجود شاہکار فلمیں تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہم اس طرح اتحاد کا مظاہرہ نہیں کر سکے جس کی ضرورت تھی۔ حکومت کی جانب سے پالیسی کا اعلان خوش آئند ہے لیکن ہمیں اپنے طور پر بھی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس کے جلدنتائج حاصل ہو سکیں۔ ثناء نے کہا کہ بد قسمتی سے آج تک ہم اپنی فلموںکیلئے بڑی مارکیٹ تلاش نہیں کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :