احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس میں اسٹیل مل کے ملازم سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا

جمعرات 26 اپریل 2018 19:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) احتساب عدالت نے اسٹیل ملز کی مصنوعات سستے داموں فروخت کرنے کے خلاف دائر ریفرنس میں نامزد اسٹیل مل کے ملازم سمیت 3 ملزمان کو بری کردیاہے ۔جمعرات کو احتساب عدالت میں اسٹیل ملز کی مصنوعات سستے داموں فروخت کرنے کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریفرنس میں نامزد اسٹیل مل کے ملازم عبدالغفور اور دو پرائیویٹ ڈیلرز صابر اور عمران کو ریفرنس میں بری کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ تفتیشی افسر نے اپنی تحقیقات شفاف طریقے سے نہیں کی جسکا فائدہ آج ملزمان کو پہنچ رہا ہے۔

۔واضح رہے کہ ملزم عبدالغفور پر اسٹیل ملز کے سامان سستے داموں پرائیویٹ ڈیلر صابر اور عمران کو فروخت کرکے قومی خزانے کو 537 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔۔ملزمان کے خلاف نیب نے 2012 میں احتساب میں ریفرنس میں دائر کرایا تھا جس میں ملزمان نے ضمانت لے رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :