بونیرمیں ڈینگی مچھراور لاروا بر وقت تلف کرنے کی مہم تیزی

جمعرات 26 اپریل 2018 20:30

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ بونیر کی جانب سے ضلع بھر میں ڈینگی مچھراور لاروا بر وقت تلف کرنے کی مہم تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کی جانب سے ورکشاپس،فیکٹریوں،گلی کوچوں اور تالابوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے تاکہ لاروا کو بر وقت تلف کیا جاسکے۔ اسی طرح سکولوں اور عوامی مقامات پر آگاہی مہم بھی تیزی سے جاری ہے۔ عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :