لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 20:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات جاری ہیں جہاں جمعرات کے روز گیارہویں جماعت کے انگلش کا پرچہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

حسب معمول اکثر امتحانی مراکز میں نقل کا سلسلہ جاری رہا جبکہ مختلف امتحانی مراکز پر اساتذہ نے امیدواروں سے تلاشی لے کر موبائل فون برآمد کرکے باہر رکھ دیں تاکہ امیدوار نقل نہ کر سکیں۔ دوسری جانب کئی شاگرد امتحانی مراکز میں کھلے عام موبائل فون کے ذریعے نقل کرکے اپنا پرچہ حل کرتے دکھائی دیئے جبکہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے تشکیل کردہ وجیلنس ٹیمیں تیسرے روز بھی مسلسل غائب رہیں۔

متعلقہ عنوان :